آف سپنر بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کے بائیو میکنک ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں موصول ہونیکی توقع

جمعرات 29 اکتوبر 2015 21:43

آف سپنر بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کے بائیو میکنک ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں موصول ہونیکی توقع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) آف سپنر بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کے بائیو میکنک ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں موصول ہونے کی توقع ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ بلال آصف کے کلیئر ہونے کے لیے پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بلال آصف کا مشکوک باؤلنگ ایکشن زمباوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں رپورٹ کیا گیا تھا اور اس کا بائیو میکنک ٹیسٹ 19اکتوبر کو بھارت کے شہرچنائی میں ہوا تھا۔ جبکہ اس ٹیسٹ کی رپورٹ 14دن میں متوقع تھی۔ ذرائع کے مطابق بلال آصف کے ایکشن کی رپورٹ جلد بھجنے کے بارے میں پہلے ہی درخواست کی گئی تھی تاکہ وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوسکے۔ امید ظاہر کی جاتی ہے کہ رپورٹ کے ایک دو روز میں آجائے گی

وقت اشاعت : 29/10/2015 - 21:43:10