سچن ٹنڈولکر کبھی بھی اپنے ٹیلنٹ کیساتھ انصاف نہیں کرپائے: کپل دیو

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2015 21:48

سچن ٹنڈولکر کبھی بھی اپنے ٹیلنٹ کیساتھ انصاف نہیں کرپائے: کپل دیو
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29اکتوبر 2015 ء) بھارتی لیجنڈ کرکٹر کپل دیو کا کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کبھی بھی اپنے ٹیلنٹ سکیساتھ انصاف نہیں کرپائے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر کپل دیو کی جانب سے سچن ٹنڈولکر سے متعلق دیے جانے بیان نے بھارت میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کپل دیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں غلط نہ سمجھا جائے تاہم ان کے خیال میں سچن ٹنڈولکر کبھی بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کرپائے۔ سچن کبھی بھی گیند بازوں کیلئے اتنے خطرناک نہیں تھے جتنے کہ ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈ یا بھارت کے وریندر سہواگ تھے۔ وہ جب بھی سچن سے ملاقات کرتے تھے تو انہیں ہمیشہ مشورہ دیتے تھے کہ انہیں وریندر سہواگ کے انداز سے سیکھنا چاہیئے۔
وقت اشاعت : 29/10/2015 - 21:48:36