بھارتی بلے باز روہت شرما کی شادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری

اتوار 1 نومبر 2015 21:07

بھارتی بلے باز روہت شرما کی شادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے بعد مایہ ناز بلے باز روہت شرما بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں۔ روہت شرما اپنی منگیتر ریتیکا سجدیہہ سے جلد ممبئی میں شادی کر لیں گے۔ روہت شرما اور ریتیکا سجدیہہ میں چھ ماہ قبل منگنی ہوئی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یو اے ای میں کرکٹ سیریز ہونے یا نہ ہونے کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہنی مون سے متعلق ابھی طے نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

روہت شرما کے قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ایک اچھی تاریخ ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز 7 دسمبر کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد کوئی کرکٹ سیریز نہیں ہے۔ مزید بتایا گیا کہ شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شادی کی تقریب باندرہ کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں بھارتی کرکٹ ٹیم اور لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت اہم شخصیات شریک ہونگی۔ واضح رہے کہ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں دو بار ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد کرکٹر ہیں اور ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی انہیں کے پاس ہے جبکہ ریتیکا سجدیہہ پانچ سال تک روہت شرما کی منیجر بھی رہ چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 01/11/2015 - 21:07:08