پہلا ایک روزہ میچ، ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1وکٹ سے شکست

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 نومبر 2015 23:28

پہلا ایک روزہ میچ، ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1وکٹ سے شکست

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1نومبر۔2015ء)سری لنکا نے 3میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1وکٹ سے شکست دے دی، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن میچ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بارش کے باعث روک دیا گیا ، کئی گھنٹوں بعد بارش رکنے پر میچ کو 26اوورز تک محدود کر دیا گیا، ویسٹ انڈیز نے 26اوورز میں 159رنز بنائے اور اس کے 8کھلاڑی آوٴٹ ہوئے، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سری لنکا کو 26اوورز میں 163رنز کا ہدف ملا ، جس کے تعاقب میں سری لنکا نے اچھی بیٹنگ کی لیکن اُوپر تلے وکٹیں گرنے سے ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی، ایک موقع پر 23بالز پر18رنز درکار تھے اور 3وکٹیں باقی تھیں، میچ کے 24ویں اوورز میں کارٹر نے 2بالوں پر 2وکٹیں لے کر میچ کا رخ بدل دیا لیکن ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایک نو بال اور مینڈس کے چھکے کی بدولت سری لنکا کو کامیابی نصیب ہوئی،

وقت اشاعت : 01/11/2015 - 23:28:58