پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں شکست ، انگلش میڈیا اپنی ٹیم پر برس پڑا

جمعہ 6 نومبر 2015 16:22

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں شکست ، انگلش میڈیا اپنی ٹیم پر برس پڑا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار6نومبر۔2015ء ) پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد انگلش میڈیا جہاں اپنی ٹیم پر برس پڑا وہیں شاہینوں پر طنز کرنے کی عادت بھی نہیں چھوڑی۔ ایک برطانوی اخبار نے لکھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کو تیزی کے ساتھ سیکھنا ہوگا ورنہ ان کے کیرئرز مختصر ہوجائیں گے ۔ جمی اینڈرسن کے اس بیان کو بنیاد بناکر دی گارجین نے لکھا کہ بظاہر جمی نے ایک عمومی بات کی، مگر سب جانتے ہیں کہ ان کا مطلب کیا تھا ۔

پاکستان نے انگلش اسپنرز کو قابو کیا اور پاکستانی اسپنرز نے انگلش ٹیم کو قابو کرلیا ۔ شارجہ کی جاندار وکٹ پر ایسا کیوں ہوا، ای سی بی کو اس پر سوچنا ہوگا ۔ ڈیلی مرر نے لکھا کہ جاندار وکٹ پر انگلش بلے بازوں کی ناکامی کھل کر سامنے آگئی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی سپن اٹیک نے انگلینڈ کو گھماکر رکھ دیا ۔ ڈیلی میل نے جہاں ایشین پچز پر سپن کھیلنے میں ناکام انگلش بلے بازوں کی خبر لی وہیں پاکستان پر طنز کرنے سے بھی باز نہ آیا ۔

اخبار لکھتا ہے کہ رینکنگز میں انگلینڈ کا چھٹے نمبر پر جانا اور پاکستان کا دوسری پوزیشن لینا کوئی بڑی بات نہیں ۔ ایک اور اخبار ٹیلی گراف نے ایک قدم آگے بڑھ کر وار کیا اور لکھا کہ پاکستان دو سال سے صرف ایشیا میں ہی کھیل رہا ہے ، ایشیا سے باہر آخری ٹیسٹ زمبابوے سے کھیلا تھا جو ہار گیا۔ اگر مصباح ریٹائر ہوگئے تو شاید پاکستان کی جیت اور بھی مشکل ہوجائے ۔

وقت اشاعت : 06/11/2015 - 16:22:16