- Home
- Sports
- News
- ہری پور یونیورسٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تیسری انٹر ڈیپارٹمنٹل بیڈمنٹن چیمپئین شپ ..
ہری پور یونیورسٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تیسری انٹر ڈیپارٹمنٹل بیڈمنٹن چیمپئین شپ شروع ہو گئی
جمعہ 27 نومبر 2015 14:34
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)ہری پور یونیورسٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تیسری انٹر ڈیپارٹمنٹل بیڈمنٹن چیمپئین شپ شروع ہو گئی جس میں جیالوجی ،سپر سکس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوا لیفائی کر لیا ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان کی نگرانی میں شروع ہونے والی تیسری انٹر ڈیپاٹمنٹل بیڈ منٹن چیمپئین شپ میں گزشتہ روز پہلا کوارٹر فائنل جیالوجی اور ایم ایل ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مابین کھیلا گیاجس میں جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے توحید اور ولید جبکہ ایم ایل ٹی کی طرف سے یاسین اور امان اللہ کے درمیان 16,14 17,15, اور15,6 اور 16,12کے کانٹے دار مقابلے کے بعد جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اس میچ کے مہمان خصوصی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر سعید خان تھے جبکہ اس موقع پر جیالوجی کے ٹیم انچارج سلمان خٹک لیکچرر اور ایم ایل ٹی ٹیم کے انچارج میاں نواز گل لیکچرر بھی موجود تھے دوسرا کوارٹر فائنل میں انو ا ئر منٹل سائنسز اورسپر سکس کے مابین کھیلا گیا جس میں 16,11 ،16,13 اور 16,9 ،16,15 کے مقابلے کے بعد سپر سکس کی ٹیم نے انوائر منٹل سائنسز کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی دوسرے کوارٹر فائنل میچ کے مہمان خصوصی جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر فواد خان تھے جبکہ انوائرمنٹل سائنسز کے ٹیم انچارج ایاز خان لیکچرر اور سپر سکس کے ٹیم انچارج محمد کبیر لیکچرر بھی موجود تھے ادھر تیسرا کوارٹر فائنل انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے مابین کھیلا گیا جس میں 16,8 ،16,14 اور16,7،16,9کے مقابلے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کا صفر کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان نے عمدہ کھیل پیش کر نے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر نے والی ٹیموں اور ان کے انچارجز صاحبان کو مبادکباد پیش کی ۔
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی ، سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری
-
کراچی ، ایچ کے انٹر یونیورسٹی والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
-
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسرا آر ایم ائی سپورٹس گالا شروع
-
خیبرپختونخوا لکبیر کلب کراٹے چمپئن شپ صافی واریئرز مارشل آرٹس اکیڈمی نے جیت لی
-
پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا گیا