- Home
- Sports
- News
- تعلیمی بورڈ حیدر آباد کا انٹر کالجیٹ بوائز والی بار ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج حیدر آباد نے جیت لیا
تعلیمی بورڈ حیدر آباد کا انٹر کالجیٹ بوائز والی بار ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج حیدر آباد نے جیت لیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 17:38
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) تعلیمی بورڈ حیدر آباد کا انٹر کالجیٹ بوائز والی بار ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج حیدر آباد نے جیت لیا۔ فائنل میں پبلک اسکول حیدر آباد کو25-17, 25-20اور 25-23سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ فاؤنڈیشن پبلک اسکول حیدر آباد نے سخت مقابلے کے بعد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کو17-25, 25-21, 25-23, 21-25 اور 15-11سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دونوں میچوں کے نمایاں کھلاڑیوں میں معاذ، عدنان ، عثمان ، اسد مستوئی، جنید رافع، سلمان ، حیدر علی، ظفر اللہ ، فرا ز نبی، اسد علی، اور دیگر شامل ہیں۔ میچز کو محمد ایوب، پر ویز شیخ، اسد کہھاور نے سپر وائز کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنمنٹ کالج حیدر آباد کے پروفیسر بشیرا حمد بارک زئی اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لطیف آباد کے ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن خرم رفیع صدیقی اعزازی مہمان تھے جن کی آمد پر سپر وائز ر پر ویز احمد شیخ نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں گلدستے اور اجرک کے تحائف پیش کئے اور تمام ٹیموں کو ان سے متعارف کرایا۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ہوں گی
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
-
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد4-5گولز سے شکست دے دی،سفیان خان کی شاندار ہیٹرک