ڈیوس کپ کے سیمی فائنل کیلئے ارجنٹائن اور آسٹریلیا کی تیاریاں عروج پر

منگل 19 ستمبر 2006 14:56

بیونس آئرس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006) ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان ڈیوس کپ کا سیمی فائنل 22 سے 24ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹیموں نے بیونس آئرس میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے بیونس آئرس میں کلے کورٹ پر اپنی تیاریوں کا آغاز کر دی اہے۔ ارجنٹائن کی ٹیم ڈیوڈ نیلہنڈیان کی قیادت میں ڈیوس کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں آگسٹن گیلری ‘ ویون آگنیشیو چیلا ور ہوز اکازوزو شامل ہیں ۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان لینن ہیوٹ ہیں جبکہ مارک فلیپوسس ‘ پال ہینری اور وین آرتھس ان کے ساتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 19/09/2006 - 14:56:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :