حفیظ بنگلہ دیش لیگ میں عامر کے خلاف کھیلیں گے
فہد شبیر اتوار 6 دسمبر 2015 19:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2015ء)پاکستانی بلے باز محمد حفیظ نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس کے ساتھ باقی مانندہ ٹورنامنٹ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا۔ ای ایس پی این کرک انفو کی ویب سائٹ پر جاری ایک خبر کے مطابق، توقع ہے کہ وہ اتوار کی رات بنگلہ دیش پہنچنے کے دو دن بعد چٹاگانگ وائکنگس کے خلاف میچ کھیلیں گے۔ خیال رہے کہ بی پی ایل کی تمام پانچ ٹیموں نے ابتدا میں حفیظ کو نظر انداز کر دیا تھا لیکن اب وہ 12 دسمبر سے شروع ہونے والے ناک آؤٹ راؤنڈ میں کھیلیں گے۔
یو اے ای میں انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی محدود اوورز کی سیریز میں حفیظ کے فارم میں تسلسل نظر نہیں آیا۔ حفیظ کے مینیجر مغیث شیخ نے ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ ڈھاکا شروع میں حفیظ کے ساتھ معاہدے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھا لیکن اب انہیں محسوس ہوا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی پچوں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی