عامر کیخلاف موقف پر قائم رہنے کی صورت میں حفیظ ، اظہر علی کو ٹیم سے نکالے جانیکا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 دسمبر 2015 15:38

عامر کیخلاف موقف پر قائم رہنے کی صورت میں حفیظ ، اظہر علی کو ٹیم سے نکالے جانیکا امکان

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کی جانب سے محمد عامر کے موجودگی میں کیمپ جوائن نہ کرنے کی صورت میں دونوں کھلاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق اگر دونوں کھلاڑیوں نے چیئر مین کرکٹ بورڈ شہریار خان سے ملاقات کے باوجود عامر کے ساتھ ٹریننگ نہ کر نے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا تو انہیں قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈکے سکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا جب کہ اس کے ساتھ ساتھ دونوں کرکٹرز کا نام پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست سے بھی خارج کر دیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اظہر علی اور محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور ہیڈ کوچ وقار یونس کو اپنے تحفظات سے اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کردیا تھا کہ وہ عامر کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کرسکتے ۔ دوسری جانب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر کی ٹیم میں واپسی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے کیونکہ یہ دیکھنا ہو گا کہ عامر کی واپسی سے مستقبل میں ٹیم پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 25/12/2015 - 15:38:25