پی ایف ایف فٹ بال کپ کل شروع ہوگا
بدھ 27 جنوری 2016 12:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایف ایف فٹ بال کپ جمعرات سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور اسلام آباد سنٹر کے کوآرڈینٹیر سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کریں گی، پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں 16 ٹیمیں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ ون اور ٹو کے میچز کراچی میں جبکہ گروپ تھر ی کے میچزجی پی اے سے جبکہ لاہور اور گروپ فور کے میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، گروپ ون میں سوئی سدرن گیس، اشرف جبکہ لاہور میں شوگر ملز، پاک سٹیل، ایس ویلیو ٹی، گروپ ٹو میں جی پی اے، ایس جی پی، پاکستان پولیس اور کراچی یونائیٹڈ، گروپ تھر ی میں پاکستان ریلوے، سیف ٹیکسٹائل، فالکن کمپنی، آئی اے جی ٹی سی جبکہ گروپ فور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، پی ٹی وی، بھٹی یونائیٹڈ اور ایچ سی سی شامل ہیں جبکہ مین راؤنڈ میں 8 ٹیموں کو رکھا گیا ہے، پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پی آئی اے، کے آر ایل،نیشنل بینک، کے پی ٹی اور پاکستان نیوی شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز(کل) جمعرات کراچی میں دو میچ کھیلے جائیں گے، ایس ایس جی سی کا مقابلہ ایس ویلیو ٹی سے جبکہ اشرف شوگر ملز کا مقابلہ پاک سٹیل سے ہوگا۔
(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2024 کا افتتاح کردیا گیا
-
مارسیلو میلو اور الیگزینڈر زویروف اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی