کوہلی کے ساتھی کھلاڑی انکی بدزبانی کی لپیٹ میں آنے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 مارچ 2016 11:37

کوہلی کے ساتھی کھلاڑی انکی بدزبانی کی لپیٹ میں آنے لگے

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔2 مارچ2016ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی اپنے جارحانہ رویے اور بدزبانی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں تاہم ا ب مخالف کھلاڑیو ں کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے ساتھی کھلاڑی بھی کوہلی کی بدزبانی کی لپیٹ میں آنے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کیخلاف میچ میں جب لیفٹ آرم سپنر رنگنا ہیراتھ نے بھارتی آل راؤنڈر پانڈیا کو چاروں شانے چت کرکے بولڈ کیا تو کیمرے نے فوری طور پر ویرات کوہلی کے چہرے پر آنے والا غصہ پکڑا اورا سی دوران انہوں نے پانڈیا کے خلاف غیر اخلاقی زبان بھی استعمال کی جو کیمرے میں محفوظ ہوگئی ۔

وقت اشاعت : 02/03/2016 - 11:37:27