شاہد آفریدی دنیا کے بدترین کپتانوں میں شامل ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 مارچ 2016 23:06

شاہد آفریدی دنیا کے بدترین کپتانوں میں شامل ہوگئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔2 مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی دنیا کے بدترین کپتانوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔ ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست شاہد آفریدی کی بطور کپتان 20ویں شکست تھی اور اگر آفریدی کو بطور کپتان ٹاپ 9ملکوں کیخلاف جانچا جائے تو انہوں نے 33میچز میں گرین شرٹس کی قیادت کی جس میں سے پاکستان نے محض 12جیتے اور 20میں شکست ہوئی ، ایک میچ ٹائی رہا ۔

(جاری ہے)

انکی جیت کا تناسب 36.36فیصد رہا ۔ ان کے پیچھے دوسرا بدترین ریکارڈ انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ کا ہے جنہوں نے 25میں سے 10میچز جیتے تھے۔

شاہد آفریدی دنیا کے بدترین کپتانوں میں شامل ہوگئے
وقت اشاعت : 02/03/2016 - 23:06:33