نیشنل بینک نے سوئی سدرن گیس کو2-0سے شکست دے کر نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:40

نیشنل بینک نے سوئی سدرن گیس کو2-0سے شکست دے کر نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

لاہور۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء ) دفاعی چیمپئن نیشنل بینک نے سوئی سدرن گیس کو 2-0سے شکست دے کر قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ جیت لی،نیشنل بینک کی جانب سے ابوبکر اور دلبر نے ایک ایک گول کیا۔اس سے پہلے تیسری اورچوتھی پوزیشن کے میچ میں پاک آرمی نے کے پی کے کو شکست دی۔ پاکستان آرمی کی ٹیم تیسرے نمبرپررہی،ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے فائنل میچ کی فاتح ٹیم کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے 5لاکھ ،رنر اپ کو 3لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دولاکھ روپے انعام دیا ْاس موقع پرپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری شہباز سینئر ،کوچ خواجہ جنید ،ڈ ی جی پاکستا ن ہاکی فیڈریشن مسرت اللہ ،ڈائریکٹر ٹورنامنٹ سکند رگھمن ،اولمپئین افضل منا،خالدحمید،طاہر زمان ،نوید عالم ،فرحت خان ،انٹر نیشنل کھلاڑی قاسم خان ،چوہدری محمد ایوب ،ارشد انصاری ،بابر انصاری خواتین ونگ کی سیکرٹری تنزیلہ عامر چیمہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کا کھویا ہوا مقام بحال کر رہا ہے ،ہاکی کی رونقیں دوبارہ بحال ہورہی ہیں اور وہ وقت بھی دور نہیں جب ہاکی دوبارہ اپنا عروج حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہاکی کی ہر مشکل وقت میں خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،، کھلاڑی محنت کریں اور دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں،35ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئین شپ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس سے گراس روٹ لیول سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں ۔

۔تقریب کے اختتام پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھرنے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کا شکریہ ادا کیااور ہاکی کی بحالی کیلئے ان کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

وقت اشاعت : 12/03/2016 - 22:40:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :