نیوزی لینڈ کیخلاف شکست پر کافی مایوسی ہے: سرفراز احمد

muhammad ali محمد علی بدھ 23 مارچ 2016 22:11

نیوزی لینڈ کیخلاف شکست پر کافی مایوسی ہے: سرفراز احمد
موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء) سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ مین شکست پر انہیں کافی مایوسی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہونے کے دھانے پر پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انہیں کل کے میچ میں ہونے والے میچ پر کافی مایوسی ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل خان نے اچھا آغاز فراہم کیا تھا تاہم ہم اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ ہم میچ کا اختتام اچھے انداز سے کرنے میں ناکام رہے۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا ہے کہ انہیں جس بھی نمبر پر بھیجا جائے ان کا کام پرفارم کرنا ہے۔ کرکٹ ایک ایسا کھیل نہیں ہے جس میں خود بول کر کارگردگی نہیں دکھا سکتے۔ کل کے میچ میں جب بیٹنگ کیلئے آیا تب صرف 2 اوورز کا کھیل باقی رہ گیا تھا۔ اس وقت ہر بال کو ہٹ کرنے کی کوشش کی تاہم تب تک کافی دیر ہو چکی تھی۔
وقت اشاعت : 23/03/2016 - 22:11:10