سلمان بٹ اور محمد آصف نے سزا بھگت لی، واپسی کا موقع ملنا چاہیے: عمران‌ خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 مارچ 2016 22:41

سلمان بٹ اور محمد آصف نے سزا بھگت لی، واپسی کا موقع ملنا چاہیے: عمران‌ خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ اور محمد آصف نے سزا بھگت لی اسلیے انہیں واپسی کا موقع ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال پابندی کی سزا بگھتنے والے محمد آصف اور سلمان بٹ سے متعلق کہا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے اپنی سزا بھگت لی ہے لہذا ان دونوں کو ٹیم میں واپسی کیلئے موقع ملنا چاہیے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو جیسے واپسی کا موقع ملا ہے ویسے ہی محمد آصف اور سلمان بٹ کو بھی موقع دیا جانا چاہیے۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ وہ محمد آصف کی صلاحتیوں سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے محمد آصف جیسا نئی گیند کا گیند باز کبھی نہیں دیکھا ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2016 - 22:41:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :