ایک ہی گیند پر 3 کرکٹرز کے نشانہ بننے کا انوکھا واقعہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 مارچ 2016 00:56

ایک ہی گیند پر 3 کرکٹرز کے نشانہ بننے کا انوکھا واقعہ

وکٹوریہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مارچ۔2016ء)ایک ہی گیند پر 3 کرکٹرز کے نشانہ بننے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر وکٹوریہ میں ہونے والے ایک کلب کرکٹ کے میچ کے دوران انوکھا اور عجیب واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران کریز پر بیٹنگ کر رہے بلے باز نے جب ایک گیند پر زور دار شاٹ لگائی تو وہ کریز کی دوسری جانب کھڑے بلے باز کے پاوں پر جا لگی۔ اس زور دار شاٹ کھیلنے کے چکر میں یہ بلے باز کے بازو میں بھی درد کی شدید لہر اٹھی۔ جبکہ دوسری جانب ایک فیلڈر نے گیند پکڑ کر جب گیند باز کی جانب پھینکی تو وہ ان کی آنکھ پر جا لگی۔

وقت اشاعت : 31/03/2016 - 00:56:52