ساؤتھ ایشین گولڈمیڈلسٹ ہمایوں خرم پر اسرار طور پر جان کی بازی ہار گیا

اتوار 17 اپریل 2016 17:01

ساؤتھ ایشین گولڈمیڈلسٹ ہمایوں خرم پر اسرار طور پر جان کی بازی ہار گیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) ساؤتھ ایشین گولڈمیڈلسٹ ہمایوں خرم پر اسرار طور پر جان کی بازی ہار گیا ،چند روز قبل استاد گجو کی بھی پر اسرار ہلاکت ہوئی تھی اورجاں بحق ہونے والے باڈی بلڈر نے رواں ماہ ساؤتھ ایشین مقابلوں میں تمغے جیتے تھے ۔

(جاری ہے)

ہمایوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمایوں کی موت کھانے کی نالی بندہونیکی وجہ سے ہوئی۔ اس نے قوت بڑھانے والی ادویات نہیں لی تھیں۔ ہمایوں خرم مسٹرلاہور،مسٹرپنجاب اورمسٹرپاکستان بھی رہ چکاتھا۔ ہمایوں خرم کی 4ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔اس سے قبل رواں ماہ سیالکوٹ میں استاد گجو نامی باڈی بلڈر بھی پراسرار طورپر جان کی بازی ہار گیا تھا۔

وقت اشاعت : 17/04/2016 - 17:01:12