انگلش باؤلر بین اسٹوکس فائنل میں چار چھکوں کی تلخ یادیں مٹانے کیلئے کوشاں

جمعہ 22 اپریل 2016 22:24

انگلش باؤلر بین اسٹوکس فائنل میں چار چھکوں کی تلخ یادیں مٹانے کیلئے کوشاں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اپریل۔2016ء) انگلش آل راوٴنڈر بین اسٹوکس ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فائنل میں ویسٹ انڈین کارلوس بریتھ ویٹ کے ہاتھوں پڑنے والے مسلسل چار چھکوں کی تلخ یادیں فراموش کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اس ڈراوٴنے خواب سے پیچھا چھڑا کر ایک بار پھر خود کو انگلش نمبر ون آل راوٴنڈر کے طور پر منواناچاہتے ہیں۔ اسٹوکس نے کہاکہ میں جب بھی فیلڈ میں اترتا ہوں اپنے سامنے موجود بیٹسمین یا پھر بولر کو ذاتی دشمن خیال کرتے ہوئے اس کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہوں، مگر اس دوران میرا واسطہ ایسے کھلاڑیوں سے بھی پڑتا ہے جو میری ہی طرح سوچتے ہیں، ایسے میں جو اپنے اعصاب کنٹرول میں رکھے وہ یہ ذاتی جنگ جیت جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 22/04/2016 - 22:24:02