پریمیر لیگ میں ٹوٹنہم ، چیلسی کا میچ کے برابر ، چمپین کا تاج لیسٹر سٹی کے سر پر سج گیا

منگل 3 مئی 2016 12:15

پریمیر لیگ میں ٹوٹنہم ، چیلسی کا میچ کے برابر ، چمپین کا تاج لیسٹر سٹی کے سر پر سج گیا

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پریمیر لیگ میں ٹوٹنہم اور چیلسی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے برابر ہو جانے کی باعث چمپین کا تاج لیسٹر سٹی کے سر پر سج گیا۔لیسٹر سٹی نے 132 سالہ تاریخ میں پہلی بار پریمیئر لیگ یعنی برطانیہ کی سب سے اہم فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ‘ لیسٹر سٹی نے اس لیگ میں صرف تین میچ ہارے اور یہ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

اس برس پریمیر لیگ میں لیسٹر سٹی کی شاندار کاکردگی شائقین فٹبال کیلئے خوشگوار حیرت کا باعث بنی ہے۔لیسٹر سٹی کے سابق مڈ فیلڈر روبی سیویج کے مطابق ومیسٹک فٹ بال میں لسٹر سٹی کا پریمیئر لیگ جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے میرا خیال ہے اس سے بڑی کوئی کامیابی نہیں ہوگی یہ لاجواب ہے ‘ یہ پریمیر لیگ کی تاریخ بدل دینے والا موڑ ہے۔

(جاری ہے)

لیسٹر کے سابق سٹرائکر گرے لائنکر نے اس جیت کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا قرار دیا ۔

خیال رہے کہ لیسٹر کا شمار پریمیر لیگ کے بڑے اور مہنگے کلبوں میں نہیں ہوتا۔گزشتہ برس کلب کی کارکردگی کافی مایوس کن تھی اور عام خیال کیا جا رہا تھا کہ کلب پریمیئر لیگ سے نکل جائیگا۔ایک اندازے کے مطابق لیسٹر سٹی کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی مالیت تقریباً سات ملین پاونڈ ہے ‘ اس کی کچھ حریف ٹیموں کی مالیت کئی سو ملین پاونڈ ہے۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 12:15:02