تیسرے ایشیا کبڈی کپ کا میلہ واہ کینٹ میں سج گیا

منگل 3 مئی 2016 13:37

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) تیسرے ایشیا کبڈی کپ کا میلہ واہ کینٹ میں سج گیا۔ پاکستان نے ایران کو شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔کبڈی ایشیا کپ کا آغازنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوا۔ ننھے منے بچوں نے منفرد انداز میں ملی نغمے پیش کیے جبکہ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا ایران سے جوڑ پڑا۔ قومی ٹیم نے شروع سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی۔ شفیق چشتی، علی شان ، عبید اللہ اور مشرف جاوید نے شاندار کھیل پیش کیا اور بڑی تعداد میں موجود کبڈی کے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ پاکستان نے ایران کو بائیس کے مقابلے میں سینتالیس پوائنٹس سے ہرا کر میچ اپنے نام کر لیا۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 13:37:05