دنیائے کرکٹ میں 51گھنٹے لگاتار بیٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم
روانڈا کے کپتان ایرک ڈوسنگی زمانا نے لگاتار دو دن سے زائد نیٹ میں بیٹنگ کر کے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ٹیسٹ میچ کی سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ عظیم پاکستانی بلے باز حنیف محمد کے پاس ہے جنہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز میں 337 رنز کی تاریخی اننگ کے دوران 16 گھنٹے اور 10 منٹ تک بیٹنگ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا
ہفتہ 14 مئی 2016 22:17
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) روانڈا کے کپتان ایرک ڈوسنگی زمانا نے لگاتار دو دن سے زائد نیٹ میں بیٹنگ کر کے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ بنا لی۔روانڈا کرکٹ کے کپتان لگاتار 51 گھنٹے تک بیٹنگ کر کے سب سے طویل نیٹ سیشن کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔انہوں نے 11 مئی کو بیٹنگ کا آغاز کیا اور12 مئی اپنی طویل کاوش کا اختتام اگلے دن کیا جہاں اس دوران سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر، روانڈا میں برطانوی ہائی کمشنر ولیم گیلنگ اور مس روانڈا نے بھی انہیں باوٴلنگ کرائی۔
29 سالہ کھلاڑی نے دارالحکومت کگالی میں بڑے ہجوم کے سامنے جو آخری گیند کھیلی وہ ان کی بیوی نے کرائی۔دو دن تک بیٹنگ کے باوجود ایرک نے کمال ہمت کا مظاہرہ کیا اور وہاں موجود لوگوں اور حکام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منایا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ہوں گی
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
-
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد4-5گولز سے شکست دے دی،سفیان خان کی شاندار ہیٹرک