انگلش پریمیر لیگ ، آرسنل کی ایسٹنولا کو 4-0سے شکست

پیر 16 مئی 2016 13:47

انگلش پریمیر لیگ ، آرسنل کی ایسٹنولا کو 4-0سے شکست

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء)انگلش پریمیر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل نے ایسٹن وِلا کو چار صفر سے ہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

آرسنل نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار پرفارمنس دی اور حریف ٹیم پر چھائی رہی ، انہوں نے پہلا گول کھیل کے پانچویں منٹ میں ہی اسکور کر کے ایسٹن وِلا پر پریشر ڈال دیا ۔ اس کے بعد آرسنل نے یکے بعد دیگرے مزید تین مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھایا ۔ جبکہ حریف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ، فاتح ٹیم کی جانب سے اولیور نے زبردست ہیٹرک اسکور کی ۔

وقت اشاعت : 16/05/2016 - 13:47:15