آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے

جمعہ 20 مئی 2016 11:26

آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے

کنگسٹن ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈنائٹ کھیلے جائیں گے۔ کیریبین کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار سیریز کے تمام میچز کو ڈے اینڈ نائٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ سیریز میں میزبان ملک کے علاوہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

سیریز کا آغاز 3 جون اور اختتام 26 جون کو ہو گا اور تینوں ٹیموں آپس میں تین بار آمنے سامنے ہوں گی، سیریز میں فائنل سمیت مجموعی طور پر دس میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ میچز کا سلسلہ 24 جون تک جاری رہے گا اور اس کے بعد دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 26 جون کو کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آپریشنز مینجر رونلڈ ہولڈر کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ شائقین کثیرتعداد میں گراؤنڈ کا رخ کریں اسلئے ہم نے تمام میچز کو ڈے اینڈ نائٹ رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 20/05/2016 - 11:26:46