لیجنڈ باکسر محمد علی کی وفات لاکھوں مداحوں کو غمزدہ کر گئی، سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات

ہفتہ 4 جون 2016 14:56

لیجنڈ باکسر محمد علی کی وفات لاکھوں مداحوں کو غمزدہ کر گئی، سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) لیجنڈ باکسر محمد علی کلے کی وفات لاکھوں مداحوں کو غمزدہ کر گئی ، ان کی وفات کے بعد محمد علی کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کر اظہار کر رہے ہیں۔امریکی باکسر جونیئر فلائڈ مے ویدر نے محمد علی کے انتقال دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ہم نے ایک لیجنڈ کھو دیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق امریکی باکسر جارج فور مین اور مائیک سن نے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے غم و رنج کا اظہار کیا۔

دونوں باکسر نے محمد علی کی وفات کو باکسنگ کی دنیا کا بڑا نقصان قرار دیا۔امریکی جونیئر رائے جونز نے بھی ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کے چاہنے والے اپنے اپنے انداز میں سوشل میڈیا پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/06/2016 - 14:56:25