لیوس ہملٹن نے کینیڈین فارمولا ون میں پول پوزیشن پر قبضہ جما لیا

اتوار 12 جون 2016 17:34

لیوس ہملٹن نے کینیڈین فارمولا ون میں پول پوزیشن پر قبضہ جما لیا

کینیڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جون ۔2016ء)برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن نے کینیڈین فارمولا ون کوالیفائنگ ریس میں کامیابی حاصل کرکے پول پوزیشن پر قبضہ جمالیا ۔ کینیڈا میں ہونے والی فارمولا ون ریس کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈرائیورز کامیابی سمیٹنے کے لیے پرجوش نظر آئے ۔

(جاری ہے)

برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن اور جرمنی کے نیکو روزبرگ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن 1 منٹ 12 اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈز میں طے کر کے حریفوں پر فتح کی دھاک بیٹھائی ۔ لیوس ہملٹن نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پول پوزیشن بھی اپنے نام کی ۔ جرمنی کے نیکو روز برگ نے بھی پھرتی دکھائی اور دوسرے نمبر پر رہے ۔ ان کے ہم وطن سیباسٹین ویٹل کی تیسری پوزیشن رہی ۔

وقت اشاعت : 12/06/2016 - 17:34:37