کرس گیل ڈانس شو ”جھلک دکھلاجا“ کا حصہ ہوں گے

منگل 14 جون 2016 12:30

کرس گیل ڈانس شو ”جھلک دکھلاجا“ کا حصہ ہوں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جون ۔2016ء)ویسٹ انڈیز کے کامیاب کرکٹر کرس گیل صرف اپنے کھیل کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ اپنے دلچسپ ڈانس سے بھی خبروں میں اِن رہتے ہیں اور قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ ہندوستان کے مشہور ڈانس شو ’جھلک دکھلاجا‘ میں بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

مس مالنی کی ایک رپورٹ کے مطابق شو کے مالکان کا کرس گیل کو نئے سیزن میں شامل کرنے کا ارادہ ہے اور ایسا ہو بھی سکتا ہے کیوں کہ گیل اکثر میدان میں کھیلنے کے ساتھ ساتھ رقص کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

اس سے قبل کرکٹر عرفان پٹھان، جے سوریا اور سری سانتھ بھی اس ڈانس شو کا حصہ بن چکے ہیں۔ابھی اس حوالے سے تو کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی کہ کرس اس شو میں بطور مہمان شرکت کریں گے یا ڈانس مقابلے میں حصہ لیں گے تاہم ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈی جے براوو کا نام بھی اس شو کے حوالے سے سامنے آرہا ہے۔واضح رہے کہ یہ دونوں کھلاڑی ہندوستان کے مشہور کامیڈی پروگرام کپل شرما شو میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 12:30:00