احمد شہزاد کا سیلفی جنون، یونس خان اور شان مسعود نے ایسی ویڈیو بنادی کہ دیکھنے والا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے

جمعہ 8 جولائی 2016 17:55

احمد شہزاد کا سیلفی جنون، یونس خان اور شان مسعود نے ایسی ویڈیو بنادی کہ دیکھنے والا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) جب سے موبائل میں فرنٹ کیمرا آنا شروع ہوا ہے اس کے بعد لوگوں میں سیلفی کا رجحان زور پکڑتا جارہا ہے جبکہ بعض لوگ اپنی سیلفی سوشل میڈیا پر ثواب کا کام سمجھ کر شیئر کرتے ہیں جس کی بدولت بہت سے لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک نام کرکٹر احمد شہزاد کا بھی ہے جنہیں سیلفی لینے کے جنون پر ہمیشہ سے ہی ہدف تنقید بنایا جاتا رہا ہے لیکن اب تو ان کے ساتھی کھلاڑی بھی ان کا اس بات پر مذاق اڑانے لگے ہیں جس کا وہ بالکل بھی برا نہیں مناتے۔

کرکٹر احمد شہزاد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں لندن میں انگلینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کیلئے موجود یونس خان اور شان مسعود انہیں بہت ہی مزاحیہ انداز میں عید کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں یونس خان اور شان مسعود اپنے ساتھی احمد شہزاد کو عید کی مبارکباد دیتے ہیں جس کے بعد عجیب طرح کے منہ بنا کر سیلفی بھی لیتے ہیں جس کا مقصد احمد شہزاد کے سیلفی جنون کا مذاق اڑانا ہوتا ہے۔احمد شہزاد نے اس ویڈیو پر کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے یونس بھائی اور شان مسعود کی جانب سے عید پر بہت ہی خاص پیغام موصول ہوا ہے۔ انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مجھے ان دونوں سے سیلفی کا سبق لینا چاہیے۔۔

وقت اشاعت : 08/07/2016 - 17:55:34