غلط دوائی کے ڈسے یاسر شاہ پھونک پھونک کر قدم اٹھانے لگے

اتوار 10 جولائی 2016 21:47

غلط دوائی کے ڈسے یاسر شاہ پھونک پھونک کر قدم اٹھانے لگے

ہوو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جولائی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ غلط دوائی کے استعمال کے باعث 3مہینے کرکٹ سے دور رہنے کے بعد پھو نک پھونک کر قدم اٹھانے لگے ہیں ۔ 29سالہ لیگ سپنر نے سسیکس کے خلاف میچ کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کی اہلیہ حال ہی میں انگلینڈ پہنچی ہیں اور انہوں نے اپنی شریک حیات کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ادویات ان کی پہنچ سے دور رکھیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آئی سی سی نے یاسر شاہ پر اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی گولیو ں کے استعمال کے باعث گزشتہ سال دسمبر میں 3مہینے کے لیے کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کردی تھی جو 27مارچ کو ختم ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 10/07/2016 - 21:47:31