انگلش گیند بازوں کا محمد عامر پر پر درپے باونسرز سے حملہ، ایک باونسر سر پر لگنے کے باعث ہیلمٹ ٹوٹ گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 جولائی 2016 23:37

انگلش گیند بازوں کا محمد عامر پر پر درپے باونسرز سے حملہ، ایک باونسر سر پر لگنے کے باعث ہیلمٹ ٹوٹ گیا

لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی ۔2016ء) انگلش گیند بازوں کی جانب سے محمد عامر پر پر درپے باونسرز سے حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین لارڈز ٹیسٹ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دوسرے کھیل کے روز پاکستان کی پہلی اننگ کے دوران جب محمد عامر کریز پر بلے بازی کیلئے آئے تو انگلش گیند بازوں نے ان کیخلاف انتہائی جارحانہ رویہ اپنایا۔ انگلش گیند بازوں نے محمد عامر پر پے درپے خطرناک باونسرز سے حملہ کیا۔ اس دوران ایک باونسر محمد عامر کے سر پر لگنے کے باعث ان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔ ہیلمٹ ٹوٹنے کے باعث محمد عامر کو اپنا نیا ہیلمٹ منگوانا پڑا۔

وقت اشاعت : 15/07/2016 - 23:37:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :