محمد حفیظ پریکٹس میچز کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں بھی فیل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جولائی 2016 20:03

محمد حفیظ پریکٹس میچز کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں بھی فیل

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16جولائی 2016ء) تجربہ کار ترین پاکستانی اوپنر محمد حفیظ دونوں پریکٹس میچز کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں بھی فیل ہوگئے ، ”پروفیسر “ نے محمد عامر کی گیند پر فرسٹ سلپ میں الیسٹر کک کا آسان کیچ گرایا اور پھر دوسری اننگز میں سٹورٹ براڈ کی باہر جاتی گیند سے چھیڑ خانی کرکے کھاتہ کھولے بغیر پویلین جابیٹھے ۔

(جاری ہے)

35سالہ اوپنر پہلی اننگز میں بھی سٹارٹ ملنے کے باوجود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تھے حالانکہ ان کا ایک کیچ بھی ڈراپ ہوا تھا، انہوں نے سلپ میں الیسٹر کک کا اہم کیچ بھی ڈراپ کیا جب وہ 22رنز پر کھیل رہے تھے ۔حفیظ دورہ انگلینڈ میں پریکٹس میچز سمیت مجموعی طور پر چھ اننگز میں 18 کی اوسط سے محض 110 رنز ہی بنا سکے ہیں تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی وہی گرین شرٹس کے لیے اوپننگ کریں گے ۔

وقت اشاعت : 16/07/2016 - 20:03:33