اسد شفیق نمبر 6 پر 2500ٹیسٹ رنز بنانیوالے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

muhammad ali محمد علی اتوار 17 جولائی 2016 00:25

اسد شفیق نمبر 6 پر 2500ٹیسٹ رنز بنانیوالے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جولائی 2016ء ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نمبر 6پوزیشن پر 2500ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے 9ویں بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

30سالہ اسد شفیق نے یہ اعزاز لارڈزکرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز 49رنز کی اننگز کے دوران حاصل کیا ، اس پوزیشن پر سب سے زیاد ہ رنز بنانے کا اعزاز سابق آسٹریلوی کپتان سٹیوا کے پاس ہے جنہوں نے 3165رنز سکور کررکھے ہیں ۔ اسد شفیق اب تک 42ٹیسٹ میچز میں 43.85کی اوسط سے 2719رنز سکور کرچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/07/2016 - 00:25:34