فٹ جیمز اینڈرسن کو نہ کھلانے پر انگلش سلیکشن کمیٹی کی برطرفی کا فیصلہ

بدھ 20 جولائی 2016 16:38

فٹ جیمز اینڈرسن کو نہ کھلانے پر انگلش سلیکشن کمیٹی کی برطرفی کا فیصلہ

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20جولائی ۔2016ء ) انگلش کرکٹ بورڈ نے جیمز اینڈرسن کو فٹ ہونے کے باوجود نہ کھلانے پر 3 رکنی سلیکشن کمیٹی کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں لارڈ ٹیسٹ میں ہار کے بعد برطانوی کرکٹ میں بھی ہل چل مچ گئی ہے جہاں اب اس بات پر بحث چھڑ گئی ہے کہ تجربہ کار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے فٹ تھے یا نہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈرسن پاکستان کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کھیلنا چاہتے تھے اور انہوں نے کپتان ایلسٹر کک اور کوچ ٹریو ربائلس کواپنی فٹنس کے بارے میں آگاہ بھی کیا تھا مگر سلیکشن کمیٹی نے انہیں لارڈز ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ نہ بنایا ، سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ ٹیم کا میڈیکل پینل جیمز اینڈرسن کو نہیں کھلانا چاہتا تھا ۔ انگلش بورڈ کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس نے اس معاملے کا نوٹس لیکر ہار کا سارا ملبہ سلیکشن کمیٹی پر ڈالنے کے ساتھ پاکستان کیخلاف سیریز کے بعد سلیکشن کمیٹی کو برطرفی کا پروانہ بھی تھما دیا ۔

وقت اشاعت : 20/07/2016 - 16:38:30