انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اورٹی ٹونٹی اسکوڈ کی تشکیل کیلئے انضمام الحق کی مشاورت جاری

منگل 26 جولائی 2016 20:33

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اورٹی ٹونٹی اسکوڈ کی تشکیل کیلئے انضمام الحق کی مشاورت جاری

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکوڈ کی تشکیل کے لئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اظہر علی،سرفرازاحمد اور مکی آرتھر سمیت قومی اے ٹیم کی انتظامیہ سے ملاقات کرکے ٹیم کی تشکیل پر مشاورت کی ۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی تشکیل کے لئے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ،ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اہم ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چیف سلیکٹر نے انگلینڈ میں موجود قومی اے ٹیم کے کوچز باسط علی اور کبیر خان سے ملاقات کرکے نوجوان کھلاڑیوں کی کار کردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جاہد علی ،سعود شکیل ،میرحمزہ اور حسن علی کے نام انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے لئے زیر غور آئیں ہیں۔دوسری طرف ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سلیکشن کمیٹی سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکوڈ میں دو آل راؤنڈرز شامل کر نے کامطالبہ کردیا ہے۔ جس کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکوڈ میں بطورآل راؤنڈر عماد وسیم، محمد نواز اور حسن علی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 20:33:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :