شین وارن نے سعید انور کو اپنے دور کا بہترین پاکستانی بلے با زقرار دیدیا
بدھ 27 جولائی 2016 12:19
اولڈ ٹریفورڈ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار27جولائی ۔2016ء ) آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن نے سعید انور کو اپنے دور کا بہترین پاکستانی بلے باز قرار دیا ہے ۔پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روزکمنٹری بکس میں تبصرہ کرتے ہوئے سابق عظیم لیگ سپنر سے جب ان کے دور کے تمام ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں کے ان بہترین بلے بازوں کے بارے میں پوچھا گیا جن کا سامنا ٹیسٹ میچ میں شین وارن سے ہوا تھا تو جواب میں وارن نے پاکستانی بلے بازوں میں سابق اوپننگ بیٹسمین سعید انورکا انتخاب کیا۔
وارن اور سعید انور 6 ٹیسٹ میچوں میں آمنے سامنے آئے جس میں سعید انور نے 56.33کی اوسط سے رنز بنائے جس میں 5 نصف سنچریاں اورایک سنچری شامل ہے ۔سعید انور کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین اوپننگ بلے بازوں میں ہوتا ہے ،انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمارریکارڈز بنائے جس میں بھارت کے خلاف 1997ء میں چنائی میں کھیلے گئے ون ڈے میں ان کی 194 رنز کی اننگز خاص طور پر قابل ذکر ہے جسے 13 سال سب سے بڑی انفرادی اننگز کا اعزاز حاصل رہا،سعید انور کے پاس پاکستان کیلئے سب سے زیادہ 20 ون ڈے سنچریاں بنانے کا بھی اعزاز ہے ۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
سندھ نیٹ بال مرد اورخواتین ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز مکمل ہوگئے
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
پاکستان روپ سکپنگ فیڈریشن کی پاکستانی کھلاڑیوں کو میڈلز جیت پر مبارکباد