روجر فیڈرر انجری کے باعث اگلے ماہ ہونے والے ریو اولمپک سے باہر ہوگئے
بدھ 27 جولائی 2016 12:57
زیوریخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء)سابق عالمی نمبرایک سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار روجر فیڈرر انجری کے باعث اگلے ماہ ہونے والے ریو اولمپک سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ سیزن کے بقیہ مقابلوں میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔فیڈرر نے اپنے فیس بک پیغام میں کہا کہ میں انتہائی مایوسی کے ساتھ اعلان کررہا ہوں کہ میں ریو میں اولمپک مقابلوں میں سوئٹزرلینڈ کی نمائندگی نہیں کرپاوٴں گا اور میں بقیہ سیزن بھی نہیں کھیلوں گا ‘17 دفعہ گرینڈ سیلم جیتنے والے فیڈرر نے بتایا کہ اگر وہ کیریئر کو طول دینا چا ہتے ہیں تو بحالی کے عمل کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ‘34 سالہ فیڈرر رواں سال فروری میں گھٹنے کی انجری کے باعث زخمی ہو گئے تھے ‘ کمر کی تکلیف کی وجہ سے وہ فرنچ اوپن سے بھی باہر ہوگئے تھے۔
(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
میجر لیگ کرکٹ2024ء کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا،ایم ایل سی اور دی ہنڈرڈ کے شیڈول میں 6 روز کا ٹکرائو
-
انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری
-
لاڑکانہ، شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے تیرہویں سالانہ سپورٹس ویک کاآغاز
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹوئٹنی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے آئر لینڈ روانہ
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ ،قا ئم مقام گورنر پنجاب کی لاہور ائیرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات