سابق آسٹریلوی کپتان سٹیووا کی سینئر کھلاڑیوں سے اپنے ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کی اپیل

جمعرات 28 جولائی 2016 13:48

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیووا نے سینئر کھلاڑیوں سے ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیووا نے سینئر کھلاڑیوں سے ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی کی مقبولیت کو ٹیسٹ کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ایک انٹرویو میں سٹیووا نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کی مقبولیت اور پیسے کی ریل پیل سے ٹیسٹ کرکٹ پر اثر پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے مشہور کھلاڑی اپنے اپنے ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
وقت اشاعت : 28/07/2016 - 13:48:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :