ریو اولمپکس: قومی دستے کو 60 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ دینے کے احکامات جاری
جمعہ 29 جولائی 2016 14:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) ریو اولمپکس کیلیے قومی دستے کو 60 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق برازیلین دارالحکومت ریوڈی جنیرو میں شیڈول اولمپکس 2016 میں شرکت کیلیے قومی دستے کو60 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ ملے گی، اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ملکی تاریخ کا مختصر ترین 17رکنی دستہ اولمپکس میں شرکت کرے گا، 7 کھلاڑیوں کے ساتھ10 ا آفیشلز بھی برازیل جائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز، ڈائریکٹر میڈیکل پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر وقاراحمد، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن، پی او اے کے جنرل سیکریٹری خالد محمود، پاکستان میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر شاہد بھی دستے میں شامل ہونگے، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے شوکت جاوید چیف ڈی مشن ہونگے۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
اٹلی کے جوناتھن میلان نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چوتھامرحلہ جیت لیا