نیوزی لینڈ کے سابق کپتان والٹر ہیڈلی انتقال کرگئے

جمعہ 29 ستمبر 2006 14:04

آکلینڈ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر2006 ) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان والٹر ہیڈلی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ ٹیسٹ کرکٹر والٹر ہیڈلی تقریباً75 برس تک نیوزی لینڈ کے لئے بطور کھلاڑی کپتان سلیکٹر اور منیجر فرائض انجام دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

ان کے فرزند سررچرڈ ہیڈلی ڈیل ہیڈلی اور بیری ہیڈلی بھی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں والٹر ہیڈلی جارح بیٹسمین تھے ۔ دوسری جنگ عظیم سے قبل اور اس کے بعد انہوں نے 11ٹیسٹ میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے انہوں نے 19 اننگز کھیل کر 543 رنز سکور کئے ۔
وقت اشاعت : 29/09/2006 - 14:04:58