احمد شہزاد اور عمر اکمل کو بالکل صحیح ڈراپ کیا گیا:مکی آرتھر

muhammad ali محمد علی پیر 1 اگست 2016 21:11

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو بالکل صحیح ڈراپ کیا گیا:مکی آرتھر

برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم اگست ۔2016ئ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو بالکل صحیح ڈراپ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ان کاکہنا تھا کہ وہ انضمام الحق کی سربراہی میں قائم سلیکشن پینل کی جانب سے عمر اکمل اور احمد شہزاد کے قومی ٹیم سے اخراج کی مکمل حمایت کرتے ہیں،انہیں بالکل صحیح ڈراپ کیا گیا تھا۔

مکی آرتھر کا مزیدکہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ دونوں نوجوان کھلاڑی اپنے کھیل میں بہتری لاکر اپنی پرفارمنس کے ذریعے ہمیں پیغام دیں گے کہ وہ اب بھی ہمارے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں ۔ یاد رہے کہ اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو بری فارم اور خراب رویے کے باعث دورہ انگلینڈ میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 01/08/2016 - 21:11:44