روی چندرن ایشون کم ٹیسٹ میچز میں 200وکٹیں مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی پیر 1 اگست 2016 21:18

روی چندرن ایشون کم ٹیسٹ میچز میں 200وکٹیں مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے

کنگسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم اگست ۔2016ئ) پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کے لیے تو ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین وکٹوں کی سنچری کاریکارڈ مشکل نظر آرہا ہے تاہم بھارتی آف سپنر ایشون ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم میچز میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کے قریب آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق29سالہ روی چندرن ایشون نے ویسٹ انڈیز میں جار ی دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پانچ کھلاڑی آﺅٹ کئے جس کے ساتھ ہی 34 ٹیسٹ میچز میں آف سپنر کی وکٹوں کی تعداد 188 ہو گئی، ایشون ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ٹیسٹ تک مزید12 وکٹیں لےکر آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کا80 برس پرانا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ۔

گریمٹ نے36 ٹیسٹ میچز میں تیز ترین200 وکٹیں مکمل کی تھیںجبکہ آسٹریلیا کے ڈینس للی اور پاکستان کے وقار یونس نے38 ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی۔ ایشون اگر تیسرے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ سر انجام نہ دے سکے تو سیریز کے چوتھے ٹیسٹ تک بھی12 وکٹیں لیکر گریمٹ کا تیزترین200 وکٹوں کاعالمی ریکارڈ برابر کردیں گے تاہم مزید ایک ٹیسٹ میں سنگ میل عبور کرنے صورت میں وہ ڈینس للی اور وقار یونس کی جگہ دوسرے نمبر پر آجائیں گے۔

وقت اشاعت : 01/08/2016 - 21:18:55