برمنگھم ٹیسٹ ،سہیل خان منفرد اعزاز کے مالک بن گئے

جمعرات 4 اگست 2016 13:09

برمنگھم ٹیسٹ ،سہیل خان منفرد اعزاز کے مالک بن گئے

برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4اگست ۔2016ء) کہا جاتا ہے کہ زندگی کسی کو دوسرا موقع نہیں دیتی تاہم پاکستانی فاسٹ باؤلر سہیل خان نے اس محاورے کو غلط ثابت کردکھایا ۔

(جاری ہے)

32سالہ سہیل خان نے 2009ء نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کراچی میں سری لنکا کیخلاف کیا تاہم وہ 164رنز دیکر بھی کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے ،ان کا دوسرا ٹیسٹ 2011ء میں زمبابوے کیخلاف تھا جس میں انہوں نے 81رنز دیکر 1وکٹ لی جس کے بعد انہیں اپنے اگلے ٹیسٹ کے لیے 4سال اور 11ماہ کا انتظار کرنا پڑا تاہم انہوں نے یہ سنہری موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور انگلینڈ کیخلاف برمنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5گورے بلے بازوں کو پوویلین واپس بھیج دیا۔

اس سے قبل سہیل خان نے 3سال اور 5ماہ بعد ورلڈ کپ 2015ء میں اپنے کم بیک میچ میں بھارت کیخلاف 55رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وقت اشاعت : 04/08/2016 - 13:09:14