برمنگھم ٹیسٹ ،انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 120رنز بنالیے

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 اگست 2016 22:29

برمنگھم ٹیسٹ ،انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 120رنز بنالیے

برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اگست ۔2016ء) انگلینڈ کیخلاف برمنگھم ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 120رنز سکور کرلیے ہیں ۔تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو مصباح الحق اور یونس خان نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تاہم یونس خان 31رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، اسد شفیق 18گیندیں کھیلنے کے باوجود کھاتہ نہ کھول سکے اور براڈ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

(جاری ہے)

مصباح بھی نصف سنچری بنا کر پوویلین لوٹ گئے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد 46رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان کی پوری ٹیم 400رنز پر پوویلین لوٹ گئی ،گرین شرٹس نے گوروں پر 103رنز کی برتری حاصل کی ۔ جواب میں انگلش اوپنرز نے اننگز کا عمدہ آغاز کرتے ہوئے مثبت کھیل پیش کیا اور کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے بغیر کوئی نقصان کرائے 120رنز بنالیے ۔ کپتان الیسٹر کک 64اور ہیلز50رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/08/2016 - 22:29:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :