لاہورقلندرز کا سڈنی تھنڈر سے تاریخی معاہدہ طے پاگیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 اگست 2016 23:56

لاہورقلندرز کا سڈنی تھنڈر سے تاریخی معاہدہ طے پاگیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اگست ۔2016ء) پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز اور آسٹریلوی بگ بیش چیمپئن سڈنی تھنڈر کے درمیان اکیڈمی کی سہولیات، سٹاف کی ٹریننگ اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا تبادلہ کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے سربراہ رانا عاطف کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پی ایس ایل کے دوسرے سیزن سے قبل لاہور اور دبئی میں کچھ ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلیں گے ، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو موقع کی تلاش میں انگلینڈ یا آسٹریلیا جیسے ممالک کی شہریت کے لیے بھاگنا نہیں پڑے گا، بلکہ انہیں لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر مسابقتی سطح پر موقع فراہم کیے جائیں گے ۔

یاد رہے کہ سڈنی تھنڈر آسٹریلیا کی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش کی حالیہ چیمپئن ہے ۔سابق کینگرو کرکٹر مائیکل ہسی اس ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ عثمان خواجہ اور شین واٹسن سمیت کئی سابق اور موجودہ مشہور کھلاڑی اس ٹیم کا حصہ ہیں،سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود بھی 2012ء میں اس ٹیم کیلئے کھیلے تھے ۔

وقت اشاعت : 05/08/2016 - 23:56:37