شین وارن نے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو اپنی ورلڈ الیون میں شامل کرلیا

muhammad ali محمد علی اتوار 7 اگست 2016 00:10

شین وارن نے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو اپنی ورلڈ الیون میں شامل کرلیا

برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اگست ۔2016ء) لیجنڈری آسٹریلیوی کرکٹر شین وارن نے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو اپنی ورلڈ الیون میں شامل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے مابین جاری سیریز میں کمنٹری کے لیے انگلینڈ میں موجود لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن نے دور حاضر کے کرکٹر پر مشتمل اپنی ورلڈ الیون تشکیل دی جس میں انہوں نے ایلسٹر کک ، ڈیوڈ وارنر ، جو روٹ ،ویرات کوہلی (کپتان)،سٹیوسمتھ ،اے بی ڈیویلیئرز(وکٹ کیپر) ، بین سٹوکس ،روی ایشون،یاسر شاہ ،مچل سٹارک اور جیمز اینڈرسن کو حتمی الیون میں شامل کیا جبکہ مورنے مورکل ان کے بارہویں کھلاڑی بنے ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شین وارن کی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔

وقت اشاعت : 07/08/2016 - 00:10:20