اوول ٹیسٹ : یاسر شاہ کا گوروں سے بدترین انتقام ،انگلینڈ نے 4وکٹوں پر 88رنز بنا لیے
محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 22:35
اوول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 13اگست ۔2016ء) اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے یاسر شاہ کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ، میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 4وکٹیں کھو کر 88رنز بنالیے ۔ تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو وکٹ کیپر سرفراز احمد نے یونس خان کے ہمراہ سکور کو آگے بڑھاتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 77رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد سرفراز 44رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ،وہاب ریاض بھی زیادہ دیر یونس خان کا ساتھ نہ دے پائے اور 4رنز بنا کر معین علی کی گیند پر سٹمپ ہوگئے ۔ اس موقع پر پاکستانی اننگز کی بساط جلد لپٹی نظر آرہی تھی تاہم محمد عامر نے یونس خان کے ہمراہ 9ویں وکٹ کے لیے 97قیمتی رنز کا اضافہ کرکے میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط کردی،اس دوران یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری بھی مکمل کی ، وہ 218رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے ۔ (جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکی پہلی چیف منسٹر پنک گیمزکی اختتامی تقریب میں شرکت کی ،فاتح لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کی ٹیم کو ٹرافی پیش کی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان، پاکستانی ٹیم کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، محسن نقوی
-
ایچ ای سی کرکٹ ٹیم نے پریذیڈنٹ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
آرمی، ایچ ای سی، نیوی اور کے آر ایل نیشنل چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی
-
جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کوجاتا ہے،چیئرمین وزیراعظم یوتھ لون سکیم رانا مشہود