ریو اولمپکس گیمز فٹ بال ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل برازیل اور ہونڈراس کے مابین کل کھیلا جائیگا

منگل 16 اگست 2016 12:21

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس گیمز فٹ بال ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل برازیل اور ہونڈراس کے مابین بدھ کو کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ کیلئے میزبان برازیل، جرمنی، نائیجیریا اور ہونڈراس نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل نے کولمبیا، ہونڈراس نے جنوبی کوریا، نائیجیریا نے ڈنمارک اور جرمنی نے پرتگال کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ‘ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل پرسوں برازیل اور ہونڈراس ‘ دوسرا سیمی فائنل 18 اگست کو نائیجیریا اور جرمنی کے مابین کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/08/2016 - 12:21:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :