آئر لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اگست 2016 22:51

آئر لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اگست۔2016ء ) آئر لینڈ کیخلاف 2 میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس نے پہلے ناتجربہ کار آئرش باؤلنگ یونٹ کی دھلائی کرتے ہوئے 337رنز کا بڑا مجموعہ تشکیل دیا اور پھر میزبان بلے بازوں کو ایک ایک کرکے پوویلین واپس بھیج کر 255رنز کی فتح اپنے نام کی ۔ون ڈے کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے یہ پاکستان کی سب سے بڑی فتح ہے ،اس سے قبل گرین شرٹس نے 2000ء میں بنگلہ دیش کیخلاف ڈھاکہ کے مقام پر 233رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 18/08/2016 - 22:51:54