باکسنگ اکیڈمی کیلیے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے دی جانے والی زمین متنازعہ نکلی ، عامرخان

جمعرات 25 اگست 2016 14:18

باکسنگ اکیڈمی کیلیے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے دی جانے والی زمین متنازعہ نکلی ، عامرخان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) رطانوی نڑادپاکستانی باکسرعامرخان نے کہاہے کہ باکسنگ اکیڈمی کیلیے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے دی جانے والی زمین متنازعہ نکلی ہے ،،شہبازشریف نے وعدہ کیاتھا امید ہے اسے پوراکرینگے ، عامرخان نے محمدوسیم کومعاونت فراہم کرنے کی بھی کی پیش کش کردی۔تفصیلات کیمطابق برطانوی نڑادپاکستانی عالمی شہرت یافتہ باکسرعامرخان نے لاہورمیں ایک سکول کی تقریب میں شرکت کی عامرخان اس موقع پر بچوں میں گھل مل گئے اوران میں تحائف تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

عامرخان کاکہناتھاکہ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے،اسے نکھارنے کیلیے کام کرینگے عامرخان نے بتایاکہ باکسنگ اکیڈمی کیلیے پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانے والی زمین متنازع نکلی ہے اور امید ہے پنجاب حکومت اپنا وعدہ پورا کریگی۔عامرخان کاکہناہے کہ محمدوسیم باصلاحیت باکسر ہے جس نے ملک کا نام روشن کیا ، اسے جہاں ضرورت پڑی وہ مددفراہم کرنے کیلیے تیارہیں۔۔عامرخان نے عندیہ دیاکہ وہ اپنے ایجوکیشن پروگرام کے تحت پہلے لاہورمیں ادارے قائم کرینگے جس کے بعدان کا دائرہ کارملک بھرمیں پھیلادیاجائیگا

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 14:18:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :