کرسٹیانورونالڈو نے دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا
جمعہ 26 اگست 2016 12:39
موناکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء)یورپین فٹ بال کی چمپئن ٹیم پرتگال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔موناکو میں منعقدہ تقریب میں یورپ کے بہترین فٹ بالر کے انتخاب کی تقریب منعقد ہوئی جہاں اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریا میڈرڈ کیلئے کھیلنے والے رونالڈو کو یوئیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کیلئے کرسٹیانو رونالڈو کا مقابلہ گیرتھ بیل اور فرانس کے اونٹوئن گیریزمین سے تھا تاہم رونالڈو کو سیزن میں بہترین کارکردگی کے باعث اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیاکرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال نے یورو2016 کے فائنل میں اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی ایڈر کے گول کی بدولت فرانس کو 0-1 سے شکست دیکر تاریخ میں پہلی دفعہ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں شروع ہوگیا
-
خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ
-
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
-
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ‘لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی کامیابی
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان